Live Updates

ضلع بھر میں آٹے کی قیمتوں پر عمل درامد کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنرننکانہ محمد تسلیم اختر راؤ کی زیر صدارت اجلاس

جمعرات 11 ستمبر 2025 16:35

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ کی زیرصدارت آٹے کی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اہم اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رائے ذوالفقار علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد کھوکھر، سب ڈویڑنل انفورسمنٹ آفیسر رمشاءعبدالرحمن سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور پیرا فورس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سٹاک ڈکلیئر نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ، کسی کے ساتھ رعایت نہ برتی جائے۔آٹے ، چینی و دیگر ضروریات زندگی کی اشیاءکی حکومتی نرخوں پر دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

مہنگی اشیاءفروخت کرنے اور ذخیرہ اندوزوں کو جیلوں میں بند کریں گے۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ فلور ملز کو رسد و طلب کے مطابق گندم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور 10 کلو آٹے کا تھیلا 905 اور 20 کلو آٹے کی قیمت 1810 میں فروخت یقینی بنائی جائے۔ہر شاپ کے باہر آٹے اور چینی کی قیمت کو نمایاں جگہ پر آویزاں کروایا جائے۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا سیلابی صورتحال میں بہتری آئی ہے تمام پرائس مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں مہنگی اشیاءفروخت کرنے والوں کا قلع قمع کریں۔

ضلع میں روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ہے اس پر خصوصی نظر رکھیں ، ہم نے کام کرنا ہے لوگوں کو ریلیف دینا ہے ، تین بجے کے بعد تمام مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں اور وزٹس کی لوکیشن میرے ساتھ شیئر کریں۔ضلع میں کوئی بھی فرد گندم کو ایک جگہ سے دوسری جگہ شفٹ کرنے سے پہلے انتظامیہ سے اجازت لے گا۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔ضلع میں گندم کا اسٹاک وافر مقدار میں موجود ہے فلور ملز جتنی گندم چاہے خرید سکتے ہیں۔.\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :