خیبرپختونخوا میں رہائشی الاٹمنٹ کے حوالے سے شفاف اور منصفانہ فیصلے یقینی بنائیں گے، وزیر قانون

جمعرات 11 ستمبر 2025 20:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) وزیر قانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ صوبے میں رہائشی الاٹمنٹ اور اس حوالے سے اپیلوں کے فیصلے مکمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر کیے جائیں گے تاکہ سرکاری ملازمین کے ساتھ انصاف ہو اور کسی کو کسی قسم کی زیادتی یا محرومی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر پشاور میں ایک اجلاس میں کیا جس میں ایس ایس ٹی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 مینگورہ رخسانہ رشید کی جانب سے دائر کردہ اپیل پر غور کیا گیا۔

اپیل کو رول 36، کے پی رہائشی الاٹمنٹ ایکٹ ڈسٹرکٹ رولز 2018 کے تحت زیر بحث لایا گیا۔وزیر قانون نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اپیل کی سماعت میں تمام قانونی پہلوؤں کو مد نظر رکھا جائے اور فیصلہ قواعد و ضوابط کے مطابق کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا مقصد سرکاری ملازمین کو ان کے جائز حقوق فراہم کرنا اور ادارہ جاتی شفافیت کو فروغ دینا ہے۔