Live Updates

جلالپور پیروالہ شہر کو بچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 11 ستمبر 2025 20:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ جلالپور پیر والہ شہر کو بچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عنایت پور اور خان بیلہ فلڈ بند پر دباؤ کم کرنے کیلئے گیانی روڈ پر بریچ کیا گیا جبکہ تاحال ہیڈ تریموں سے نکلنے والے ریلے کی جلالپور پیر والہ میں شدت ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بستی برارفلڈ بند میں گزشتہ روز پڑے شگاف کو پر کرنے کا آغاز کردیا گیاہے ۔وسیم حامد سندھو نے مزید کہا کہ جلالپور پیر والہ میں ہزاروں خاندانوں کو ابتک محفوط مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے ۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں پانی کی سطح مزید کم ہونے کا امکان ہے ۔سیلاب متاثرین کی فوری مدد کیلئے شہر کے مخلتف علاقوں میں ہنگامی فلڈ ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں جبکہ سیلاب میں گھرے افراد کو خشک راشن پہنچانے کیلئے ہیلی کاپٹروں کا استعمال بھی جاری ہے.
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :