سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں اور 19 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے فورسز کا پختہ عزم اور قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں،گورنرخیبرپختونخوا

جمعرات 11 ستمبر 2025 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف کی جانے والی کامیاب کارروائیوں اور 19 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے اپنی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو بھرپور انداز میں نشانہ بنایا ہے جو لائقِ ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے فورسز کا پختہ عزم اور قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام ایک پرامن اور خوشحال صوبے کی تشکیل کے لیے اپنی بہادر مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :