حب ڈیم کا لیول 338 تک پہنچ گیا ،سپل وے سے کسی بھی وقت پانی کا اخراج شروع ہو سکتا ہے،محکمہ ایری گیشن اینڈ کینال حب

جمعرات 11 ستمبر 2025 20:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء) محکمہ ایر یکیشن اینڈ کینال حب نے بذریعہ رپورٹ اطلاع دی ہے حب ڈیم کے کیچمنٹ ایریا دریجی اور سارونہ ) میں شدید بارشوں کی وجہ سے حب ڈیم میں پانی کے بڑے ریلے داخل ہور ہے ہیں جس کی وجہ سے حب ڈیم کا لیول 338 تک پہنچ گیا ہے اور مذید پانی آ رہا ہے۔ ڈیم میں مذید ایک فٹ کی گنجائش رہ گئی ہے۔

ڈیم کے اسپل وے سے کسی بھی وقت پانی کا اخراج شروع ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

لہذا بذریعہ اشتہار ہذا حب ندی کے کنارے رہنے والے رہائشیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر مال مویشی سمیت محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔ اس کے علاوہ جب ندی کے اندری ریتی بجری نکالنے والے دھکہ اور کرش پلانٹ مالکان بھی اپنی مشینری اور لیبر کو ندی سے فوری طور پر باہر محفوظ مقام پر شفٹ کریں۔ نیز اسپل وے سے پانی کے اخراج کی صورت میں اکثر عوام الناس پانی کر اس کرنے کی کوشش کرتی ہے ماضی میں بہت سے قیمتی جانیں بھی ضائع ہوئی ہیں لہذا پانی کر اس کرنے یا پانی کے قریب جانے سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :