خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیربرائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان سے شمالی وزیرستان کے وفد کی ملاقات

جمعرات 11 ستمبر 2025 21:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان سے چیئرمین ٹریڈ یونین شمالی وزیرستان ملک ثناء اللہ ہمزونی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ۔وفد میں آل سیاسی پارٹیز اتحاد شمالی وزیرستان کے جنرل سیکرٹری عبدالحلیل خان سمیت دیگر عمائدین بھی شریک تھے۔اس دوران قبائلی روایات کے مطابق صوبائی وزیر پختون یار خان کو آئے ہوئے وفد نے پگڑی پہنائی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں صوبائی وزیر کو وفد نے شمالی وزیرستان کے عوام کو درپیش سنگین مسائل، بالخصوص معاوضوں کی ادائیگی، بنیادی سہولیات اور دیگر مشکلات سے تفصیلی آگاہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر پختون یار خان نے کہا کہ قبائلی عوام نے ملک و قوم کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں اسلئے ان کی خدمت حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔اس کے علاوہ تاجر برادری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔انہوں نے یقین دلایا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور ذاتی دلچسپی سے قبائلی عوام اور تاجروں کے مسائل کے فوری حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کررہے ہیں اور آئندہ بھی جاری رہیں گے۔