7 جمعیت علما اسلام ضلع کویٹہ مطالبہ کرتی ہیں گیس کنکشن کی فیس متوسط طبقے کی مالی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مقرر کی جانی چاہیے ،جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ

جمعرات 11 ستمبر 2025 22:25

ڑ* کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2025ء)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی ناظم مالیات حاجی قاسم خان خلجی معاون ناظم مالیات میر سرفراز شاہوا نی ایڈووکیٹ مولانا مفتی روزی خان بادیزئی مولانا حاجی عبدالمالک بڑیچ اختر جان مری مولانا مفتی رحمت اللہ سالار مولانا علی جان ڈپٹی سالار حافظ محیب الرحمن ملاخیل مولانا جان محمد مولانا حزب اللہ ملنگ یار حافظ رحمن گل مولانا محمد اسلم نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گیس کنکشن سے پابندی ختم کرنے کے فیصلے کا جمعیت علمائے اسلام ضلع کوہٹہ نے خیرمقدم کرتی ہے جمعیت علما اسلام ضلع کویٹہ مطالبہ کرتی ہیں گیس کنکشن کی فیس متوسط طبقے کی مالی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مقرر کی جانی چاہیے اس فیصلے سے عوام کو بہت ریلیف ملے گا، کیونکہ اس سے لوگوں کی ایک بنیادی ضرورت پوری ہوگی انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ضلع کویٹہ حکومت کے اس اقدام کو سراہا تے ہے اور اسے عوام کے حق میں ایک اچھا قدم قرار دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی نہ صرف گھریلو ضروریات کے لیے اہم ہے بلکہ اس سے معاشی سرگرمیاں بھی بہتر ہوں گی انہوں نے کہا کہ کنکشن فیس میں کمی کا مطالبہ پارٹی نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ گیس کنکشن کی موجودہ فیس بہت زیادہ ہے، جو کہ عام اور متوسط طبقے کے لوگوں کی پہنچ سے باہر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کنکشن کی فیس کو کم کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں عوام کو ریلیف اور معاشی فوائد جمعیت علمائے اسلام ضلع کویٹہ کا ماننا ہے کہ گیس کی فراہمی سے سردیوں میں لوگوں کو بہت زیادہ ریلیف ملے گا اور ان کے گھروں میں گرمائش کی ایک بنیادی ضرورت پوری ہوگی۔ اس کے علاوہ، اس سے کاروباری طبقے کو بھی فائدہ ہوگا، کیونکہ وہ گیس کا استعمال کرکے اپنی پیداواری لاگت کو کم کرسکیں گے انہوں نے کہا کہ اس بات پر بھی تحفظات کا اظہار کا ہے کہ حکومت کو ایسی پالیسیاں بنانی چاہیئیں جو عوام کے لیے آسان ہوں اور ان پر معاشی بوجھ نہ ڈالیں۔

انہوں نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے فیصلے کرے جو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہوں