سبی میں منعقدہ امن جرگہ بلوچستان کے تمام ڈویڑنز میں جاری اس سلسلے کی ایک کڑی ہے، میر سرفراز بگٹی

جمعرات 11 ستمبر 2025 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سبی میں منعقدہ امن جرگہ کا مقصد ہر طبقے کی آواز کو سننا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ان جرگوں کے ذریعے عوام اور ریاست کے درمیان فاصلے کم ہو رہے ہیں جو نہ صرف امن و امان کی بہتری کا باعث ہے بلکہ ترقیاتی عمل کو بھی تیز کرنے میں مدد دے رہا ہے۔