روس کی طرح اسرائیل کی کھیلوں کی ٹیموں پر بھی پابندی ہونی چاہیے، سپین

جمعہ 12 ستمبر 2025 08:40

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) سپین کی وزیر کھیل پِلر الیگریہ نے اسرائیل کی کھیلوں کی ٹیموں پر بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایک بیان میں ہسپانوی وزیر کھیل نے کہا کہ اسرائیل کی کھیلوں کی ٹیموں پر اسی طرح پابندی عائد کی جانی چاہیے جس طرح 2022 میں یوکرین پر حملے کے بعد روس کی ٹیموں پر عائد کی گئی تھی، انہوں نے ایسا نہ کرنے کو ’دہرا معیار‘ قرار دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ’سائیکلنگ گرینڈ ٹور ’وولٹا آ اسپانہ‘ میں اسرائیلی ٹیم پریمیئر ٹیک کی موجودگی کے خلاف سپین میں بڑے پیمانے پر احتجاج ہوا ہے، جبکہ ہسپانوی حکومت غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کو ’نسل کشی‘ قرار دیتی ہے۔