پولینڈ میں ڈرون داخلہ ممکنہ طور پر غلطی ہو سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

جمعہ 12 ستمبر 2025 09:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ڈرون کے مبینہ طور پر پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر ایک غلطی ہو سکتی ہے، تاہم انہوں نے اس واقعے پر اپنی ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غلطی ہو سکتی ہے، لیکن بہرحال، مجھے اس تمام صورتحال سے کوئی خوشی نہیں ہوئیہ نہ مجھے یہ پسند نہیں آیا ہے ، امید ہے کہ یہ جلد ختم ہو جائے گا۔یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یورپی رہنما روس پر الزام لگا رہے ہیں کہ اس نے جان بوجھ کر پولینڈ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تاکہ نیٹو کی تیاریوں کا امتحان لیا جا سکے۔