
میکسیکو کا چینی گاڑیوں پر ٹیرف 50 فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ
جمعہ 12 ستمبر 2025 11:44
(جاری ہے)
وزیر معیشت مارسیلو ایبرارڈ نے کہا کہ اگر کسی حد تک تحفظ نہ ہو تو مقابلہ تقریباً ناممکن ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ اقدامات میکسیکو میں ملازمتوں کو بچانے کے لیے ہیں۔چین کی وزارت خارجہ نے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ مختلف بہانوں کے تحت عائد کی گئی پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ میکسیکو اس کے بجائے عالمی معاشی بحالی اور تجارتی ترقی کے لیے تعاون کرے گا۔ ترجمان لن جیان نے کہا کہ ہم اپنی صورتحال کے مطابق اپنے حقوق اور مفادات کا پختہ دفاع کریں گے۔رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ کانگریس کی منظوری سے مشروط ہے جہاں حکومت کو واضح اکثریت حاصل ہے۔وزارت معیشت کے مطابق ان اقدامات سے ایسے ممالک متاثر ہوں گے جن کے ساتھ میکسیکو کے تجارتی معاہدے موجود نہیں، یہ اقدامات کل درآمدات کے 8.6 فیصد پر اثرانداز ہوں گے اور 3 لاکھ 25 ہزار صنعتی و پیداواری ملازمتوں کو تحفظ دیں گے۔مزید برآں، اسٹیل، کھلونوں اور موٹرسائیکلز پر 35 فیصد ٹیرف جبکہ ٹیکسٹائل پر 10 سے 50 فیصد کے درمیان ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ لاطینی امریکی ممالک پر زور دے رہا ہے کہ وہ چین کے ساتھ اپنے معاشی تعلقات محدود کریں۔ تجزیہ کار مارِیانا کامپیرو کے مطابق امریکہ چین کو میکسیکو کو بیک ڈور کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی دہائی میں میکسیکو کا چین کے ساتھ تجارتی خسارہ دگنا ہو گیا ہے جو گزشتہ سال 120 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایک دن میں 88.5 بلین ڈالر کما کر لیری ایلیسن نے ایلون مسک کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی
-
دوحہ حملے کے جواز میں اسامہ بن لادن کا حوالہ دینا مضحکہ خیز ہے، پاکستان
-
مکہ مکرمہ کی تاریخ و ثقافت کو محفوظ کرنے کے نئے منصوبے کا آغاز
-
نیتن یاہو کا مغربی کنارہ تقسیم کرنے والے ای ون منصوبے سمیت بستیوں کی توسیع کا اعلان
-
ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل کے سابق صدر کی سزا کو مایوس کن قرار دیدیا
-
سلامتی کونسل کی اسرائیل کا نام لیے بغیر قطر حملوں کی مذمت
-
اسرائیل نے ہمارے ملک کی حدود پر حملہ کرکے سفارتکاری کی توہین کی ہے، وزیراعظم قطر
-
نیپال میں پرتشدد مظاہروں میں اموات 51 ہوگئیں
-
مکہ مکرمہ کی تاریخ و ثقافت کو محفوظ کرنے کے نئے منصوبے کا آغاز
-
روسی تیل کی خریداری بند کرنے پر بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ کریں گے ، امریکہ
-
نیپال کے سابق وزیراعظم کی اہلیہ کو زندہ جلا دینے کے دعوے کی حقیقت کچھ اور ہی نکلی
-
نیتن یاہو کو اپنے عمل کا حساب دینا ہوگا، قطری وزارت خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.