گلوکارچاہت فتح علی خان کا خود پر انڈے پھینکے جانے کے واقعے پر ردعمل آگیا

یہ واقعہ حالیہ نہیں بلکہ تین ماہ قبل 19 جون کو پیش آیا، واقعہ پیش آنے کے بعد دو سے تین ہفتوں تک مختلف نمبروں سے کالز موصول ہوتی رہیں جن میں انہیں ڈرایا دھمکایا گیا، گلوکار کاموٴقف

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 12 ستمبر 2025 11:49

گلوکارچاہت فتح علی خان کا خود پر انڈے پھینکے جانے کے واقعے پر ردعمل ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 ستمبر2025ء) پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان کاخود پر لندن میں انڈے پھینکے جانے پر ردعمل دیدیا ہے چاہت فتح علی خان اپنے مداحوں اور میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اس افسوسناک واقعے پر ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ گزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاہت فتح علی خان برطانیہ میں سڑک کنارے ایک پروموشنل ویڈیو ریکارڈ کروا رہے تھے کہ اچانک چند نوجوان تیزی سے آئے اور ان کے سر پر انڈے پھینک کر موقع سے فرار ہوگئے۔

اس موقع پر میڈیا نمائندگان اور دیگر مہمان بھی موجود تھے جنہوں نے یہ پورا منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔ واقعے کے فوراً بعد گلو کار کچھ دیر کے لیے سکتے میں آگئے، تاہم انہوں نے خود کو سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

اپنے ویڈیو بیان میں چاہت فتح علی خان نے بتایا کہ یہ واقعہ حالیہ نہیں بلکہ تین ماہ قبل 19 جون کو پیش آیا تھا۔ واقعہ پیش آنے کے بعد دو سے تین ہفتوں تک مختلف نمبروں سے کالز موصول ہوتی رہیں جن میں انہیں ڈرایا دھمکایا گیا اور طنزیہ انداز میں پوچھا جاتا رہا کہ“بدو بدی، چوٹ زیادہ تو نہیں لگی؟‘ چاہت فتح علی خان نے کہا کہ ’میرے پاس یہ سارے نمبر محفوظ ہیں، جنہیں میں پولیس کے حوالے کروں گا، پھر ان افراد کو اندازہ ہو جائے گا کہ انہوں نے میرے ساتھ کیا کیا ہے۔

 

متعلقہ عنوان :