Live Updates

ہمیں سیلاب سے نکلنے دیں، ہم اپنا سکور سیٹل کریں گے، وزیراطلاعات پنجاب

جواب دینے کا وقت آئے گا تو کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، سیلاب متاثرین کی بحالی بہت بڑا ٹاسک ہے، مخالفین کو پیغام

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 12 ستمبر 2025 11:14

ہمیں سیلاب سے نکلنے دیں، ہم اپنا سکور سیٹل کریں گے، وزیراطلاعات پنجاب
لاہور: وزیراعظم اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ موجودہ وقت میں ہماری ساری توجہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف سرگرمیوں پر مرکوز ہے، لیکن کچھ عناصر غیر ضروری تنقید اور پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے سوشل میڈیا ٹرولرز اور سیاسی مخالفین کو خبردار کیا کہ "ہمیں سیلاب سے نکلنے دیں، ہم سکور سیٹل کریں گے، ہم سے زیادہ سکور سیٹل کرنا کسی کو نہیں آتا۔

" عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مخالفین کو جواب دینے کا وقت آئے گا تو کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی بہت بڑا ٹاسک ہے یہ آسان نہیں ہوگا، پنجاب حکومت نے اب تک سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے کہیں سے کوئی مدد نہیں لی اور نہ ہی مدد لینے کا ارادہ ہے، پنجاب اپنے وسائل سے لوگوں کی مدد کررہا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کہہ دینا کہ حکومت کسی کی مدد کو نہیں آئی تو بتایا جائے کہ 22 لاکھ عوام اور 17 لاکھ جانور کس طرح محفوظ مقام پر منتقل کیے گئے؟ مجموعی طور پر 396 ریلیف کیمپ موجود ہیں، 490 میڈیکل کیمپ موجود ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب روزانہ کی بنیاد پر تمام ضلی انتظامیہ سے پوچھتی ہیں کہ اپ کو کسی چیز کی ضرورت ہے تو آپ بتائیں، وہ خود بھی فیلڈ میں جاتی ہیں، بیگم کلثوم نواز آج زندہ ہوتیں تو یہ دیکھ کر بہت خوش ہوتیں کہ مریم نواز جنہیں ایک گڑیا اور پیمپرڈ بچے کی طرح پالا پوسا گیا، وہ کس طرح عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات