تھانہ سربند پولیس کی کارروائی، 5سماج دشمن عناصر گرفتار

جمعہ 12 ستمبر 2025 12:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) تھانہ سربند پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 سماج دشمن عناصر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

کیپٹل سٹی پولیس تر جمان کے مطابق افسران بالا کے خصوصی احکامات پر پشاور بھر میں جرائم پیشہ ، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ نمائش کرنے میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون تیز کردیا گیا، اس سلسلے میں ڈی ایس پی پشتخرہ سرکل محمد اشفاق خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سربند فواد خان نے ملزمان خیبر علی ، محمد رحیم، عرفان اللہ، ماجد خان اورنواز خان کو گرفتار کرلیا،جن کے قبضے سے مجموعی طور پر تین کلاشنکوف،ایکرائفل اور دو پستول بھی برآمد کیے گئے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔