اٹک ،لائف کیئر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج اٹک میں بلڈ آگاہی سیشن کا انعقاد

جمعہ 12 ستمبر 2025 12:03

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) لائف کیئر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج اٹک میں بلڈ آگاہی سیشن منعقد ہوا ،جس میں ماہرین صحت، سماجی شخصیات اور طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ہو میو ڈاکٹر میاں راشد مشتاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خون عطیہ کرنا انسانی صحت کے لیے کسی طور مضر نہیں ہے بلکہ یہ عمل نہ صرف دوسروں کی زندگیاں بچاتا ہے بلکہ عطیہ دینے والے کی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی چاہتا ہے کہ اس کی یاد ہمیشہ قائم رہے تو اسے چاہیے کہ وہ خون عطیہ کر کے دوسروں کی زندگیاں بچائے۔ ڈاکٹر میاں راشد مشتاق نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ عبدالستار ایدھی جیسے انسان دوست اور فلاحی شخصیات ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ رہتی ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں لائف کیئر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سی او محمد طلحہ نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی فاؤنڈیشن عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے تاکہ بلڈ ڈونیشن کو عام کیا جا سکے اور کسی بھی ہسپتال یا ایمرجنسی میں مریض کو خون کی کمی کے باعث مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ آگے بڑھیں اور خون عطیہ کر کے اپنی انسانی ذمہ داری پوری کریں۔سیشن سے ڈاکٹر بلقیس، آر جے ماہ رخ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔\378

متعلقہ عنوان :