قصور،راجہ جنگ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی

جمعہ 12 ستمبر 2025 13:12

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)راجہ جنگ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ایس ایچ او علی رضا گیلانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف کارروائیوں میں تین منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پابند سلاسل کردیا۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او قصور عیسی خاں سکھیرا کی سپرویژن میں ایس ایچ او راجہ جنگ سید علی رضا گیلانی نے اپنی قلیل مدت کے تعیناتی کے دوران درجن سے زائد منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پابند سلاسل کیا ہے۔

گزشتہ روز منشیات فروشوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں میں منشیات فروش اکرم ولد شیر محمد سی2000 گرام چرس، طارق جنیدعرف جاوید ولد لیاقت علی سے 2200 گرام چرس جبکہ ادریس عرف با ولد بگو سے 1800 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف امتناع منشیات کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایچ اوسید علی رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اپنے کپتان محمد عیسی خاں سکھیرا کی کمانڈ میں دیگر جرائم کی طرح منشیات فروشوں کے خلاف ہمارا کریک ڈان جاری ہے۔

منشیات فروش معاشرے کے ناسو راورمنشیات فروشی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔منشیات فروشوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی کیونکہ منشیات فروش معاشرے کا وہ ناسور ہیں جو نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں-