پرنس ہیری کا یوکرین کا غیر متوقع دورہ ، وزیراعظم یولیا سویرِیدنکو سے ملاقات کریں گے

جمعہ 12 ستمبر 2025 13:50

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) پرنس ہیری نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کا غیر متوقع دورہ کیا ہے، جہاں وہ یوکرینی وزیراعظم یولیا سویرِیدنکو سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق سسیکس کے ڈیوک پرنس ہیری اپنے ادارے "انوکٹس گیمز فاؤنڈیشن" کی ٹیم کے ہمراہ زخمی یوکرینی فوجیوں کی بحالی سے متعلق اقدامات پر بات چیت کریں گے۔یاد رہے کہ پرنس ہیری رواں سال اپریل میں بھی یوکرین کے مغربی علاقے لووف کے ایک فوجی اسپتال کا دورہ کر چکے ہیں، جہاں انہوں نے زخمی فوجیوں سے ملاقات کی تھی۔یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب یوکرین میں جنگی صورتحال تاحال جاری ہے، اور مغربی حمایت پر مبنی انسانی اور بحالی امداد کی کوششیں تیز کی جا رہی ہیں۔