Live Updates

سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ کے امتحان کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ

جمعہ 12 ستمبر 2025 15:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کی ہدایت پر ملک بھر میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ کے امتحان کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔جمعہ کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ امتحان 5 اکتوبر 2025 کو منعقد ہونا تھا تاہم اس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

وزیر صحت مصطفی کمال کی ہدایت پر پی ایم ڈی سی نے چاروں صوبوں آزاد جموں کشمیر گلگت بلتستان کی یونیورسٹیز کے متعلقہ نمائندوں کی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے تاہم متاثرہ علاقوں میں طلباء و طالبات کو درپیش مشکلات کے پیش نظر اسے ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی تاریخ کیمطابق ایم ڈی کیٹ کا امتحان 26 اکتوبر 2025 (بروز اتوار) کو ہو گا۔فیصلے کو طلباء کے وسیع تر مفاد میں قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے ہر طالب علم کو یکساں تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات