قطراسرائیلی حملے پر تبادلہ خیال کے لئے 14 ستمبر کو 2 روزہ ہنگامی عرب،اسلامی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا

جمعہ 12 ستمبر 2025 14:58

قطر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)قطر اسرائیل کے حالیہ حملے اور اس کے نتائج پر غور کے لئے 14 اور 15 ستمبر کو ہنگامی عرب۔اسلامی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ دوحہ 14 اور 15 ستمبر کو ہنگامی عرب۔اسلامی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا جس میں اسرائیل کے حالیہ حملے اور اس کے نتائج پر غور کیا جائے گا۔ وزارت نے مزید بتایا کہ اس سربراہی اجلاس سے قبل اتوار کو عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس کی تیاری کے حوالے سے ملاقات کریں گے جس میں اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔