سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،4 ملزمان گرفتار

جمعہ 12 ستمبر 2025 15:05

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) سیالکوٹ پولیس نے پاسپورٹ دفتر کے باہر ٹاؤٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے4 ایجنٹ گرفتار کر لیے۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق پاسپورٹ دفتر کے باہر ایجنٹس اور ٹاؤٹ مافیا نے سڑک کے اوپر تجاوزات قائم کر رکھی تھیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں حلل پیدا ہورہا تھا جبکہ یہ ایجنٹس پاسپورٹ بنوانے آنے والے سادہ لوح شہریوں کو گمراہ کر کے ان سے رقم بھی وصول کرتے تھے۔

شہریوں کی شکایات پر ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مرادپور کو کارروائی کی ہدایت کی، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے تھانہ مرادپور پولیس نے4 ملزمان علی عمران، سرفراز انجم ، محمد احمد اور مبشر علی کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں۔اس موقع پر

متعلقہ عنوان :