Live Updates

مظفرگڑھ ،سیلاب متاثرین کو بہتر سے بہتر ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 12 ستمبر 2025 17:46

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ اور ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ چار دن سے علی پور میں موجود ہیں اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں،ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر علی پور تحصیل کےسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

متاثرین سیلاب کی جان ومال کی حفاظت کو ہر ممکن یقینی بنایا جا رہا ہے، ضلعی انتظامیہ متاثرین سیلاب کو بہتر سے بہتر ریلیف فراہم کرنے کےلئے دن رات مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک آرمی کے جوان بھی ضلعی انتظامیہ کےساتھ ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں معاونت کررہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ دریائے چناب میں پانی کی سطح میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ہیڈ پنجند سے پانی کا اخراج 6 لاکھ 79 ہزار کیوسک ہے۔ موجودہ سیلاب سے تحصیل علی پور زیاد ہ متاثر ہوئی ہے ۔ سیلاب سے اب تک ضلع بھر کے 147 مواضعات زیر آب آچکے ہیں جس میں علی پور کے 26 مواضعات شامل ہیں۔ حالیہ سیلاب سے ضلع بھر کے2 لاکھ 50 ہزار 905افراد متاثر ہوئی ہے جس میں تحصیل علی پور کے 67 ہزار 483 افراد شامل ہیں۔ سیلاب متاثرہ علاقوں سے اب تک ضلعی انتظامیہ نے 1 لاکھ 51 ہزار 240 لوگوں ک نکالا ہے۔

تحصیل علی پور کے 57 ہزار 928 لوگوں متاثرہ علاقوں نکال کر محفوظ مقام / ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے ضلع بھر کے 4 لاکھ 64 ہزار371 مویشی متاثر ہوئے ہیں جس میں تحصیل علی پور کے 88 ہزار 130 مویشی شامل ہیں۔ ضلع بھر میں دریائے چناب کے متاثرین سیلاب کے ریلیف کیمپ بڑھا کر 26 کردئیے گئے ہیں۔ ریلیف کیمپوں میں 21 ہزار 212 افراد مقیم ہیں، جن کو 3 وقت کا کھانا دیا جاتا ہے ۔

خیمہ بستیوں کی تعداد بھی بڑھا کر8 کر دی گی ہے ، جہاں 2550 متاثرین سیلاب رہائش پزیر ہیں۔ حالیہ سیلاب سے اب تک ضلع بھر میں 2 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بچوں کے تعلیم و تربیت کےلئے ریلیف کیمپوں میں 40عارضی سکول بھی قائم کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مال مویشیوں کے خوراک کا بھی انتظام موجود ہے۔ میڈیکل کی سہولت کےلئے کلینک آن وہیکل اور کلینک آن بوٹس بھی کام کررہی ہیں۔ پولیس ، ریسکیو اور سول ڈیفنس کے افسران اور اہلکار سمیت تمام افسران علی پور میں موجود ہیں اور بغیر کسی وقفے کے کام کررہے ہیں۔ \378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات