
مریم کا خواب۔۔۔۔ اقلیت دوست پنجاب’’ کے عنوان سے ایجوکیشنل اسکالرشپ کی تقسیم
جمعہ 12 ستمبر 2025 22:43
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پڑھی لکھی ماں ہی پڑھے لکھے معاشرے کی بنیاد رکھتی ہے، لہٰذا آنے والی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تعلیم پر خصوصی فوکس ہے اور ایجوکیشن منسٹر دن رات اس شعبے کی بہتری کے لیے سرگرم ہیں تاہم اقلیتوں کی احساس کمتری ختم کرنا حکومت پنجاب کا ویژن ہے۔ اس مقصد کے لیے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے 75ہزار اقلیتی خاندانوں کو مینارٹی کارڈ فراہم کیے جارہے ہیں تاکہ بنیادی سہولتوں تک ان کی بہتر رسائی ممکن ہو سکے۔اس موقع پر انہوں نے بھارت کی جانب سے 9 لاکھ کیوسک پانی چھوڑنے پر تشویش کا اظہار کیا جس کے باعث پنجاب میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف دن رات سیلاب متاثرین کے لیے سرگرم عمل ہیں جبکہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی خدمات مثالی ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان محبت، اخوت اور بھائی چارے کا نام ہے۔ مسیحی برادری نے تعلیم، صحت اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں ملک کی نمایاں خدمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اقلیتی نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل اسکلز اور سی ایس ایس کی تیاری کے لیے اکیڈمی کی مفت خدمات فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ محنت کریں، وہ وقت دور نہیں جب فیصل آباد کے مسیحی نوجوان ڈپٹی کمشنر، آر پی او اور سی پی او کے عہدوں پر فائز ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتیں برابر کے شہری ہیں اور یہ میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف دونوں کا ویژن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی ایس ایس کے دو بیچز مکمل ہو چکے ہیں اور ان کے تمام اخراجات حکومت پنجاب نے برداشت کیے ہیں۔ تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی قدسیہ بتول، سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی حاجی اکرم انصاری، خالد پرویز گل، رانا شعیب ادریس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فضل عباس، سیاسی قائدین، والدین اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مزید قومی خبریں
-
لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف(پرسوں) 19ستمبر کو ایک روزہ دورے پر سرگودھا آئیں گی
-
سیلاب سے تقریباً 3 ملین لوگ متاثر ہیں، پاکستان کو مقامی وسائل کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کرنی چاہیے، سینیٹر شیری رحمان
-
پتوکی سرکل میں زیادتی کیسسز میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ملزمان گرفتار نہ ہوسکے
-
پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
-
پنجاب حکومت نے پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
-
پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو نارمل ہو رہا ہے،ترجمان پی ڈی ایم اے
-
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
-
عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے،وفاقی وزیر ریلوے کا دعویٰ
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.