پاکستان انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی جانب سے ون ہلز اپارٹمنٹس پراجیکٹ پر عوامی سماعت

جمعہ 12 ستمبر 2025 19:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) پاکستان انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک-ای پی اے) نے ہل ٹاپ روڈ، بحریہ ہلز میں واقع ون ہلز اپارٹمنٹس پراجیکٹ کے حوالے سے ایک عوامی سماعت (پبلک ہیئرنگ) کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تمام متعلقہ فریقین جن میں پراجیکٹ کے نمائندگان، ماحولیاتی ماہرین، مقامی کمیونٹی کے افراد اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے شامل تھے، نے شرکت کی اور اپنے خیالات اور تحفظات کا اظہار کیا۔

شرکا نے پراجیکٹ کے ماحولیاتی اثرات، سہولیات اور ممکنہ مسائل پر گفتگو کی جبکہ پاک-ای پی اے نے تمام آراء کو ریکارڈ کا حصہ بنایا اور یقین دہانی کرائی کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس طرح کی سماعتوں کا مقصد ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت لانا اور عوام کو اعتماد میں لینا ہوتا ہے۔