مستحق اقلیتی افراد کے لیے مینارٹی کارڈز کی تعداد بڑھا کر 75ہزار کرنے کا فیصلہ

جمعہ 12 ستمبر 2025 21:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے مستحق اقلیتی افراد کے لیے مینارٹی کارڈز کی تعداد بڑھا کر 75ہزار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

مستحق اقلیتی افرادکوسہ ماہی10ہزار500روپے مالی معاونت فراہم کی جائے گی،مینارٹی کارڈکے حصول کیلئے شناختی کارڈاورنادرارجسٹریشن لازمی قرار دے دیا گیا۔پروگرام میں صرف وہی افرادشامل ہوں گے جن کی پی ایم ٹی سکورنگ 45یااس سے کم ہوگی،نادرا، بی آئی ایس پی اور پی ایس پی اے کے ڈیٹا سے اہلیت کی جانچ کی جائے گی،اہل افراد رجسٹریشن کیلئے 1040پر کال کر سکتے ہیں،آن لائن درخواست کیلئے ویب سائٹ لانچ کردی گئی۔آن لائن رجسٹریشن 30ستمبر 2025تک جاری رہے گی۔