سرینگر ، میر واعظ گھر نظر ،نماز جمعہ ادانہ کرسکے

جمعہ 12 ستمبر 2025 19:24

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر سرینگرمیں گھر میں نظر بند کر کے نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سماجی رابطوں کی سائٹ ’’ایکس ‘‘ پر لکھا’’مجھے گھر میں نظر بند کر دیا گیااور جامع مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جو مذہبی معاملات میں صریحاً مداخلت ہے‘‘۔

انہوںنے لکھا ’’جامع مسجد میں مجلس رحمت اللعالمین کا بھی انعقاد ہونا تھا جس میں کئی معزز علمائے کرام شرکت کرنے والے تھے ،ہمارے انسانی اور سیاسی حقوق سلب کر لیے گئے ہیں ، ہمارے مذہبی معاملات میں بھی مسلسل مداخلت کی جا رہی ہے ، درگاہ حضرت بل میں’’ اشوکا نشان ‘‘کی تختی کی تنصیب ،اسلامی کیلنڈر کی تعطیلات میں ردوبدل، مساجد میں مذہبی تقاریب کے انعقاد کی اجازت نہ دینا، یہ سب ہمارے دینی معاملات میں بے جا مداخلت ہے۔