قطر پر حملہ، یو اے ای نے اسرائیل کو ائیر شو میں شرکت سے روک دیا

جمعہ 12 ستمبر 2025 20:30

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)قطر پر اسرائیل کے فضائی حملے کے تناظر میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ائیر شو میں اسرائیل کو شرکت نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے انکشاف کیا کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو رواں برس نومبر میں ہونے والے ائیر شو نومبر میں شرکت سے روک دیا ہے۔اخبار کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی ڈیفنس اسٹیبلشمنٹ کو آگاہ کر دیا ہے کہ اس ائیر شو میں اسرائیل کی متعلقہ شعبوں کی کمپنیاں شرکت نہیں کر سکیں گی۔اماراتی حکومت نے اسرائیل کو اس بارے میں کوئی وجہ نہیں بتائی مگر اسرائیلی حکام کو اندازہ ہے کہ اس پابندی کی وجہ اسرائیل کا قطر پر فضائی حملہ ہے۔