معروف بھارتی اداکارہ نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی، زخمی حالت میں اسپتال منتقل

جمعہ 12 ستمبر 2025 20:30

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)بھارتی اداکارہ کرشمہ شرما ممبئی میں چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے کے بعد زخمی ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کرشمہ شرما، جو راگنی ایم ایم ایس ریٹرنز اور پیار کا پنچنامہ جیسی مشہور فلموں میں اپنی اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں، ممبئی میں چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے کے بعد زخمی ہوگئیں۔

انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اداکارہ کرشمہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں واقعے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی زخمی حالت کے بارے میں بتایا اور دعاؤں کی درخواست کی۔کرشمہ شرما نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ کل شوٹنگ کیلئے ممبء کے علاقے چرچ گیٹ جانے کیلئے میں نے ٹرین سے سفر کرنے کا فیصلہ کیا اور میں ساڑھی پہن کر ٹرین پر چڑھی اور ٹرین تیز ہوگئی، مجھے احساس ہوا کہ میرے دوست ٹرین میں سوار نہیں ہو سکے اور وہ نیچے اسٹیشن پر رہ گئے جس کے بعد خوف کی وجہ سے میں نے ٹرین سے چھلانگ لگا دی اور اپنی کمر کے بل گری جس سے میرے سر پر شدید چوٹ آئی۔