Live Updates

حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ : حیدر آباد کی ٹیم کوئٹہ کے خلاف چار روزہ میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 480 رنز بنا کر آؤٹ

جمعہ 12 ستمبر 2025 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ میں حیدر آباد کی ٹیم کوئٹہ کے خلاف چار روزہ میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 480 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ محمد سلیمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 273 رنز بنائے جس میں 36 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ محمد ابراہیم نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ کوئٹہ نے دن کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنا لیے۔

فیصل آباد کی ٹیم کراچی وائٹس کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 387 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ عبدالصمد نے 191 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ معاذ خرم نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں کراچی وائٹس نے کھیل کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنا لیے۔ آزاد جموں و کشمیر کی ٹیم لاہور بلیوز کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 169 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

(جاری ہے)

لاہور بلیوز نے کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنا لیے اور اسے 145 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

عمر صدیق نے شاندار سنچری اسکور کی اور وہ 121 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ ڈیرہ مراد جمالی نے کراچی بلیوز کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا لیے۔ دائود خان 35 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ ثاقب خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ملتان ریجن نے راولپنڈی کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنا لیے۔ امام الحق نے 70 رنز کی اننگز کھیلی۔ عمران رفیق 65 اور عرفات منہاس 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ مبصر خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ لاڑکانہ نے فاٹا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنا لیے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات