
وفاقی وزیر اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ کا پہلا "آسان خدمت سینٹر" جلد از جلد فعال کرنے کا اعلان
جمعہ 12 ستمبر 2025 21:30
(جاری ہے)
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔آسان خدمت سینٹرون ونڈو سہولت فراہم کرے گا جہاں ایک ہی چھت کے نیچے شہریوں کو 100 سے زائد بنیادی سرکاری خدمات فراہم کی جائیں گی ۔
پیدائش سے لے کر وفات تک کے تمام مراحل کا احاطہ کیا جائے گا۔ ان خدمات میں اسلام آباد پولیس، نادرا، سی ڈی اے، ڈریپ، ایف بی آئی ایس ای، نیشنل ہائی وے و موٹروے پولیس، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ایس این جی پی ایل، امیگریشن و پاسپورٹ، ایف بی آر، آئیسکو اور ڈپٹی کمشنر آفس کی سہولیات شامل ہوں گی۔احد چیمہ نے وزارت خارجہ کی دستاویزات کی تصدیق جیسی خدمات کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کی تاکہ عوام کو مزید سہولت فراہم کی جا سکے۔اجلاس میں وفاقی وزیر نے تمام متعلقہ محکموں کو ایک ہفتے کے اندر حتمی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ منصوبے کو جلد عملی شکل دی جا سکے۔ انہوں نے عالمی معیار کی خدمات کو اپنانے اور آذربائیجان کی تکنیکی معاونت سے بھرپور استفادہ کرنے پر زور دیا۔ سی ڈی اے اور وزارت آئی ٹی کو خریداری کے منصوبے کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آسان خدمت سینٹر پاکستان میں عوامی خدمات کی فراہمی کا انداز بدل دے گا جو شہریوں کو سہولت اور کارکردگی فراہم کرے گا، ہم اپنی گورننس کو عالمی معیار پر لانے کے لئے پرعزم ہیں، یہ منصوبہ ملک میں جدید، مربوط اور شہری دوست خدمات کی فراہمی کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا جو عوام کو ایک ہی جگہ پر تمام ضروری سہولیات فراہم کرے گا۔مزید قومی خبریں
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
گورنرپنجاب سے فیصل عبدالستارایدھی کی ملاقات ، سیلاب متاثرین کی مدد اوران کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔ سردارسلیم حیدر خان
-
پشاور، جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
-
وفاقی وزراء کی جانب سے جنازوں پر بیانات گھٹیا حرکت ہے،علی امین گنڈاپور
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
-
علی امین گنڈاپور نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی،بیرسٹرعقیل ملک
-
چیچہ وطنی، گاؤں 40 ،چودہ ایل میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور2 زخمی
-
ایشیاء کپ ،غیر ملکی لیگز پر آن لائن جوا کروانے والے 4 بکیے گرفتار
-
سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں کا سلسلہ جاری ،2 ملزمان ہلاک ،ایک زخمی حالت میں گرفتار
-
اسرائیل پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا ہے، تمام مسلمان ممالک ممکنہ طور پر کوئی پالیسی مرتب کریں گے،وزیربلدیات سندھ
-
بے حیائی پر مبنی پروگرامات کی تشہیر قابل مذمت ، ان کا مقصد ن نوجوان نسل کو گمراہ کرنا ہے‘ جاوید قصوری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.