ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم ،فلور ملز کے ذخائر بڑھ کر 15 لاکھ 46 ہزار 592 میٹرک ٹن ہوگئے

ہفتہ 13 ستمبر 2025 12:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)وزیر اعلی پنجاب مریم نوا شریف کی ہدایت پر غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف جاری مہم کے نتائج سامنے آنا شروع ،فوڈ ڈائریکٹوریٹ پنجاب،پیرا اور ضلعی انتظامیہ نے 1452مقامات پر مشترکہ کارروائیاں کیں۔سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کے مطابق فلور ملز کے ذخائر 31 اگست کو 14 لاکھ 19 ہزار میٹرک ٹن سے بڑھ کر 12 ستمبر تک 15 لاکھ 46 ہزار 592 میٹرک ٹن ہوگئے۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران فلور ملز نے 2 لاکھ 48 ہزار 702 میٹرک ٹن گندم بھی گرائنڈ کی، متعدد فلور ملز سے اب تک 1 لاکھ 84 ہزار 191 میٹرک ٹن چھپائے گئے گندم کے ذخائر برآمد کئے گئے ہیں، مختلف اضلاع میں گراں فروشی کیلئے چھپائی گئی 5 لاکھ 59 ہزار 487 میٹرک ٹن گندم مارکیٹ میں فراہم کی گئی۔ ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا کہ حکومت پنجاب تاجروں کے ساتھ مکمل تعاون جبکہ منافع خوری کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی،انڈسٹری کو بدنام کرنے والے عناصر کی نشاندہی کرنے والے افراد کا حکومت پنجاب سے تعاون خوش آئند ہے، گندم اور آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے ساتھ زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، اینٹی ہورڈنگ مہم سے گندم کی قیمتوں میں استحکام اور صوبے بھر میں فوڈ سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :