Live Updates

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سینیئر صوبائی وزیر کا علی پور،سیت پور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

ہفتہ 13 ستمبر 2025 15:07

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے علی پور اور سیت پور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔وزیر تعلیم رانا سکندر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ایم این اے عامر طلال گوپانگ اور ایم پی اے رانا عبدالمنان ساجد بھی دورے میں شریک رہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے سینیئر صوبائی وزیر کو سیلابی صورتحال، نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاک فوج اور ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں سرگرم عمل ہیں۔

مریم اورنگزیب نے فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا، سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کیا اور ریسکیو و ریلیف آپریشن کی مانیٹرنگ کی۔اس موقع پر مریم اورنگزیب نے عوامی نمائندگان کی کاوشوں کو سراہا اور عوامی مسائل کے حل کےلئے عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات