کراچی میں بارش کا ایک اور اسپیل برسنے کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

ہفتہ 13 ستمبر 2025 15:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں بارش کے ایک اور اسپیل کے برسنے کی نوید سنادی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون کا سلسلہ 30 ستمبر تک جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روزتک کراچی کا موسم گرم و مرطوب رہے گا تاہم شہر میں بوندا باندی یا ہلکی بارش متوقع ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلا اسپیل آئندہ 5 روز میں بارش برسا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں سمندری ہوائیں بحال ہوچکی ہیں، شہر میں15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ ہوا میں نمی زیادہ ہونے سے اچانک بادلوں کی تشکیل ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :