ہرپو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری دے دی گئی ہے، معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ

ہفتہ 13 ستمبر 2025 13:52

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDWP) نے 34.5 میگاواٹ ہرپو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی نظرثانی شدہ پی سی-ون کی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کی کل لاگت 34.34 ارب روپے رکھی گئی ہے جبکہ 70 ملین یورو کی مالی معاونت جرمن ترقیاتی بینک KfW اور فرانسیسی ترقیاتی ادارے AFD کی جانب سے فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ منصوبہ بلتستان ریجن کے دیرینہ اور توانائی بحران کا پائیدار حل فراہم کرے گا اور علاقے کو ترقی و خوشحالی کی نئی راہ پر گامزن کرے گا۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی برائے اطلاعات حکومت گلگت بلتستان ایمان شاہ نے منصوبے کی منظوری کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی مدبرانہ قیادت اور حکومت کی سنجیدہ کاوشوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہرپو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نہ صرف بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے گا بلکہ روزگار، معیشت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ منصوبہ مقامی وسائل پر مبنی، ماحول دوست اور دیرپا توانائی کا ذریعہ بنے گا جس سے نہ صرف گھریلو صارفین مستفید ہوں گے بلکہ تعلیمی ادارے، صحت کے مراکز اور کاروباری شعبے بھی ترقی کریں گے۔\378

متعلقہ عنوان :