چیچہ وطنی،اسسٹنٹ کمشنرنے دو مختلف چھاپوں کے دوران ذخیرہ کی گئی گندم کی800 بوریاں برآمد کرلیں

ہفتہ 13 ستمبر 2025 14:22

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنرچیچہ وطنی جاوید ممتاز لکھویرا نے دو مختلف چھاپوں کے دوران ذخیرہ کی گئی گندم کی800 بوریاں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

ترجمان تحصیل انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ خوراک کے عملے کے ہمراہ 68 موڑ پر واقع ایک فیڈ ملز پر چھاپہ مار کرذخیرہ کی گئی گندم کی 300 بوریاں قبضہ میں لے لیں۔ا س طرح گاؤں56،بارہ ایل میں بھی چھاپہ مارا گیا تو500 بوریاں گندم برآمد ہوئیں، برآمد ہونیوالی گندم محکمہ خوراک کی تحویل میں دے دی گئی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر گندم کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :