اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دو ریاستی حل پر ووٹنگ، سعودی عرب کی جانب سے خیر مقدم

ہفتہ 13 ستمبر 2025 14:22

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)سعودی عرب نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے نیویارک اعلامیے کی منظوری کا خیرمقدم کیا جس میں اسرائیل،فلسطین تنازعہ کے دو ریاستی اور پرامن حل کا مطالبہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ سرپرستی میں پیش کردہ قرارداد زبردست حمایت کے ساتھ منظور کی گئی جس کے حق میں 142 ووٹ آئے۔سعودی وزارتِ خارجہ نے کہاکہ 142 ممالک کی بھاری اکثریت سے منظور کردہ یہ قرارداد امن کے مستقبل کی طرف پیش قدمی پر بین الاقوامی اتفاقِ رائے کی توثیق کرتی ہے جس میں فلسطینی عوام کو 1967 کی سرحدوں پر مبنی اور دارالحکومت مشرقی یروشلم کے ساتھ ایک آزاد ریاست کے قیام کا جائز حق حاصل ہو۔