اقوامِ متحدہ کا شرمناک اعلامیہ حماس کے لیے حوصلہ افزا ہے، اسرائیل

ہفتہ 13 ستمبر 2025 14:22

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)اسرائیل نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے حماس کے بغیر فلسطینی ریاست کے حق میں جو ایک شرمناک ووٹ دیا ہے، اس سے گروپ کو غزہ جنگ جاری رکھنے کی ترغیب ملے گی۔

(جاری ہے)

اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اورین مارمورسٹین نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، اسرائیل اس اعلان کو مکمل طور پر مستردکرتا ہے اور انہوں نے رائے شماری کو اس بات کا ثبوت قرار دیا کہ جنرل اسمبلی حقیقت سے ماورا ایک سیاسی سرکس بن چکی ہے۔

مارمورسٹین نے کہاکہ اس سادہ سی حقیقت کا کوئی ذکر نہیں ہے کہ قیدیوں کی رہائی اور غیر مسلح ہونے سے انکار کر نے کی وجہ سے حماس جنگ جاری رہنے کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار ہے۔انہوں نے مزید کہا، قرارداد پرامن حل کو آگے نہیں بڑھاتی بلکہ اس کے برعکس حماس کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دیتی ہے۔ اسرائیل ان تمام ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے جنرل اسمبلی میں اس شرمناک فیصلے پر ووٹ نہیں دیا۔