وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی کا پاکستان ٹیلی وژن کے سینئر اداکار عشرت عباس کے انتقال پر دکھ کا اظہار

ہفتہ 13 ستمبر 2025 14:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے پاکستان ٹیلی وژن کے سینئر اداکار عشرت عباس کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو اپنےتعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ عشرت عباس کی فنی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عشرت عباس نے اردو، پشتو اور ہندکو ڈراموں کے ذریعے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایااور چار دہائیوں سے زیادہ عرصے تک اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کو مسحور کیے رکھا،انہوں نے نہ صرف ٹیلی وژن بلکہ ریڈیو پاکستان کے ڈراموں میں بھی صداکاری کے جوہر دکھائے اور اپنی آواز کو امر کر دیا۔