روس کے مشرقی علاقے میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خدشہ

اس جھٹکے کے نتیجے میں سونامی کی لہریں اٹھنے کا خطرہ موجود ہے،سونامی وارننگ سسٹم کاانتباہ

ہفتہ 13 ستمبر 2025 15:00

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)روس کے مشرقی علاقے کمچاتکا کے ساحل کے قریب ہفتے کو ایک طاقتور زلزلے نے زمین کو ہلا ڈالا۔ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز (جی ایف زیڈ)کے مطابق اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.1 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی محض 10 کلومیٹر (6.2میل) تھی۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے نے امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس)کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کی شدت 7.4 اور گہرائی 39.5 کلومیٹر تھی، جس سے اعداد و شمار میں فرق سامنے آیا۔

بحرالکاہل کے سونامی وارننگ سسٹم نے خبردار کیا ہے کہ اس جھٹکے کے نتیجے میں سونامی کی لہریں اٹھنے کا خطرہ موجود ہے۔ تاہم جاپان، جو کمچاتکا جزیرہ نما کے جنوب مغرب میں واقع ہے، وہاں کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔