ایبٹ آباد،پولیس نے 3 ملزمان گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی

ہفتہ 13 ستمبر 2025 15:36

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) ایبٹ آباد پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ایبٹ آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر بالخصوص منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ میرپور پولیس کے ایس ایچ او طاہر سلیم نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروش فیصل سے 1430 گرام ہیروئن و 365 گرام آئس،ملزم قاسم سے 1775 گرام ہیروئن اور 427 گرام آئس جبکہ عثمان سے 4600 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا،ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔