ٹوکیو میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا آغاز

ہفتہ 13 ستمبر 2025 16:59

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)ٹوکیو میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا، ایونٹ کے ابتدائی سیشن میں کینیڈا اور اسپین نے ایک ایک گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

کینیڈا کے ایون ڈنفی نے 35 کلو میٹر واک میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اسپین کی ماریہ پریز نے اسی ایونٹ میں خواتین کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا۔پاکستان کی نمائندگی کرنے والے جیولن تھرو اسٹار ارشد ندیم 17 ستمبر کو ایکشن میں دکھائی دیں گے اور میڈل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گے۔