راجہ بازار کی مرکزی سڑک پر گاڑیوں کا داخلہ بند ہونے سے سامان کی ترسیل میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، راولپنڈی چیمبر

ہفتہ 13 ستمبر 2025 23:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر عثمان شوکت نے کہا ہے کہ راجہ بازار کی مرکزی سڑک پر گاڑیوں کا داخلہ بند ہونے سے سامان کی ترسیل میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔حکومت کی طرف سے متبادل پارکنگ اور سامان کی ترسیل کےقابل قبول انتظامات کئے جائیں، کاروبار بری طرح متاثر ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

عثمان شوکت نے کہا کہ راجہ بازار میں سب سے زیادہ ہول سیل کا کاروبار ہو تا ہے، 20 سے زائد مارکیٹوں کو ملانے والی سڑک پر گاڑیوں کا داخلہ بند ہونے سےمزدوروں کو سامان لادنے اور اتارنے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر حکومت کے انسدادِ تجاوزات اقدامات کی حمایت کرتا ہے تاہم مرکزی سڑکوں کی بندش نے بازار کی کاروباری سرگرمیوں کو مفلوج کر دیا ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے اس مسئلے کا قابل قبول حل فوری تلاش کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :