Live Updates

سیلاب زدہ علاقوں میں رہنے والے باہر نہ آئیں، کشتیوں کے ذریعے خشک راشن پہنچایا جا رہا ہے، کمشنر بہاولپور ڈویژن

ہفتہ 13 ستمبر 2025 17:52

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں نے ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کے ہمراہ تحصیل لیاقت پور سیلاب سے متاثرہ موضع ہیڈ فریدی کا دورہ کیا۔ڈیرہ فریدی ریلیف کیمپ میں سہولیات کا جائزہ اور منچن بند ڈیرہ فریدی میں ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ بہاولپور ڈویژن میں 67 ریلیف کیمپس قائم ہیں۔

(جاری ہے)

تمام ریلیف کیمپس میں طبی اور ویٹرنری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ سیلاب زدہ علاقوں سے باہر نہ آنے والے خاندانوں کو بوٹس کے ذریعے خشک راشن پہنچایا جا رہا ہے۔کمشنر نے کہا کہ کلینک آن بوٹس کے ذریعے دریائی علاقوں میں طبی سہولیات پہنچائی جا رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے بتایا کہ ضلع میں 15 فعال فلڈ ریلیف کیمپس میں سیلاب متاثرین موجود ہیں ۔ 75 ہزار افراد اور 66 ہزار لائیو سٹاک کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب اور انتظامیہ الرٹ ہے ۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :