عمرکوٹ،آئی جی سندھ کے حکم کے تحت سماجی برائیوں کیخلاف عام شہریوں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں

ہفتہ 13 ستمبر 2025 17:55

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) عمرکوٹ ضلع کے تمام تھانوں کیلئے آئی جی سندھ کے حکم کے تحت سماجی برائیوں کیخلاف عام شہریوں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ کی جانب سے کمیٹیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرکے کمیٹیوں میں شامل افراد کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں پہلی بار مخالف سیاسی جماعتوں سے وابسطہ شخصیات کو بھی کمیٹیوں میں ممبر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عمرکوٹ سٹی تھانے کیلئے شوکت اودھیپوری،مولانا عبد القادر جمالی،نند لعل مالہی،تحصیل تھانہ عمرکوٹ کیلئے سہیل کنمبھار،محمد قاسم ساند،حاجی حسین منگریو،کنری تھانہ کیلئے عبد المجید میمن،ایڈوکیٹ میر شہزاد تالپور،ایڈوکیٹ منظور علی شاہ،مولانا عبد الواحد چانڈیو،نبی سر تھانہ کیلئے محمد کریم خان چانڈیو،عمران علی،محمد سعید میمن،ٹالہی تھانہ کیلئے یار محمد چاندیو،چوہدری شاہد آرائیں،سیف اللہ خان،چوہدری انعام،سامارو تھانہ کیلئے توفیق قائم خانی،شکیل قائم خانی،کرم علی شاہ،ایڈوکیٹ سکندر کھوسہ،بودر فارم تھانہ کیلئے حاجی معشوق علی،محمد عمر چیمہ،چوہدری غلام حسین اور ایڈوکیٹ پاندی بھیل،غلام نبی شاہ تھانہ کیلئے کیلاش کھتری اور دوسروں کے نام کمیٹیوں میں شامل کئے گئے ہیں۔

\378