جڑانوالہ میں چرچ اور مسیحی برادری کے گھر جلانے کیخلاف کیس

ہفتہ 13 ستمبر 2025 23:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2025ء)جڑانوالہ میں چرچ اور مسیحی برادری کے گھر جلانے کیخلاف کیس،عدالتی حکم پر عملدرآمد اور کیس جلد مقرر کرنے کیلئے متفرق درخواست دائر کردی گئی ۔درخواست اقلیتی رہنما سیموئل پیارے نے دائر کی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ پر عملدرآمد کا حکم دیا جائے۔اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس رواں ماہ مقرر کیا جائے۔

(جاری ہے)

درخواست میںکہا گیا ہے کہ 16 اگست 2023 کو جڑانوالہ میں 146 گھر اور 26 چرچ جلائے گئے،اس وقت کے نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے جڑانوالہ کا دورہ کیا تھا۔یہ بھی موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے ہر متاثرہ خاندان کو 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا،146 متاثرہ گھروں میں سے صرف 82 کو معاوضہ دیا گیا،ابھی بھی جڑانوالہ میں مسیحی خاندانوں کو دھمکی آمیز پرچیاں بھیجی جارہی ہیں۔سپریم کورٹ کیس مقرر کر کے متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے۔