
آئی جی سندھ عدالتی احکامات کے باوجود انڈرگریجویٹ ایس ایچ اوز ہٹانے میں ناکام
ہفتہ 13 ستمبر 2025 20:19
(جاری ہے)
متعدد تھانیداروں نے کہا کہ ایس ایچ او لگنے کے لیے وہ امتحان اور انٹرویو پاس کرتے ہیں اس کے باوجود بھی بغیر سفارش اور دیگر لوازمات کے ایس ایچ او لگنا ناممکن ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بیشتر تھانوں میں انڈر گریجویٹ پولیس افسران تاحال ایس ایچ اوز تعینات ہیں حالانکہ آئی جی سندھ نے عدالتی حکم پر 3 ستمبر کو ایک آرڈر نمبر 19344-79 جاری کیا تھا کہ انڈر گریجویٹ ایس ایچ اوز کو فوری طور پر ہٹا دیا جائے۔گزشتہ ادوار میں مڈل پاس کانسٹیبل اور انٹر پاس اے ایس آئی کو محکمے میں بھرتی کیا جاتا تھا، سابقہ ادوار کے کانسٹیبل اور اے ایس آئی اب ترقی کرتے ہوئے سب انسپکٹر، انسپکٹر اور ڈی ایس پی ہوگئے ہیں اور تقریبا اپنی ملازمت کے آخری مراحل سے گزر رہے ہیں۔متعدد سب انسپکٹرز اور انسپکٹرز تاحال اپنے ہوم ڈسٹرکٹ میں بطور ایس ایچ اوز تعینات ہیں حالانکہ 15 اکتوبر 2024 کو انسپکٹر جنرل آف پولیس کے توسط سے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ ہوم ڈسٹرکٹ میں اگر کسی کو ایس ایچ او تعینات کیا گیا تو وہ پولیس رول 1934 کی خلاف ورزی ہوگی، اس کے باوجود بیشتر تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز اسی ڈسٹرکٹ میں تعینات ہیں جہاں ان کی رہائش گاہ ہے۔اس حوالے سے سابقہ ادوار میں محکمہ پولیس میں بھرتی ہونے والے ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز کا کہنا تھا کہ تمام نئے رول رینکرز پولیس افسران کو تنگ کرنے کے لیے بنائے جاتے ہیں، پی ایس پی افسران کے لیے کوئی کورس لازمی نہیں ہوتا بس اس کی پہنچ اونچی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ محکمے میں اب نوکری کرنا مشکل ہوگیا ہے، کسی بھی علاقے میں کوئی واقعہ ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری علاقے کے ایس ایچ او پر ڈال کر اپنی جان چھڑا لی جاتی ہے، آیا کبھی کسی ایس ایس پی یا ڈی آئی جی نے اپنی ذمے داری قبول کی ہے یا اسے ذمہ دار ٹھہرا کر بلیک کمپنی بھیجا گیا ہے۔ ایک حاضر سروس ڈی ایس پی نے بتایا کہ نیب کو پولیس کے ہر افسر کی اہلیہ اور بچوں کے اثاثوں کو بھی چیک اینڈ بیلنس میں رکھانا چاہیے تاکہ اندازہ کرسکیں کہ اس میں کتنی تیزی سے اضافہ ہو رہا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ترک کمپنی حکام کا راوی شہر کا دورہ، روڈا منصوبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
-
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ
-
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کی بر وقت واپس ادائیگی کے انتظامات کر لئے
-
جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانے والے 2افراد لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے پنجاب پولیس کے ملازمین کیلئے ہیلتھ کیئر کے شاندار اقدامات
-
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرگندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کیخلاف جاری مہم کے بہترین نتائج
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، کاظم پیرزادہ ، صہیب بھرت، رانا سکندرعظمت پورپہنچ گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرمریم اورنگزیب اور وزراء امدادی سامان لیکر عظمت پورپہنچ گئے
-
لاہور میں تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافے پر طلبہ سراپا احتجاج
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کان مہتر زئی آمد، شہید کانسٹیبل الطاف الرحمان کے لواحقین سے تعزیت
-
حویلیاں پولیس کی کارروائی، سگے بھائی اور بھابھی کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
-
بے قصورشہریوں کو رشوت کے لیے حراست میں رکھنے والے پولیس اہلکاروں پراغوا برائے تاوان کا مقدمہ قائم کیا جائے، آئی جی سندھ سے درخواست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.