پنجاب حکومت نے 200 آفٹرنون سکولز کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دیدی

ہفتہ 13 ستمبر 2025 19:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء) پنجاب حکومت نے 200آفٹرنون سکولز کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی، جس کے بعد ابتدائی سے ہائی لیول تک سکولز کی اپ گریڈیشن دی جائے گی۔ سکولوں کی اپ گریڈیشن پر 47کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز خرچ ہوں گے۔

(جاری ہے)

اپ گریڈ ہونے والوں میں 64سکول پائلٹ پروجیکٹ کے تحت شامل کیے گئے ہیں، اپ گریڈیشن میں 136نئے سکولوں کو شامل کیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے اپ گریشن کے لئے پہلے مرحلے 10کروڑ روپے جاری کر دیئے ۔ منصوبے کی مدت یکم اپریل 2025ء سے 30جون 2027ء تک ہوگی ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو فنڈز کے استعمال کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔دوسری جانب اساتذہ کی بھرتی اور تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے بھی گائیڈ لائن جاری کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :