Live Updates

ممبر قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی کی ملتان میں سیلاب متاثرین کیلئے منعقدہ امدادی پروگرام میں شرکت

ہفتہ 13 ستمبر 2025 20:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) پاکستان غربت مٹاؤ فنڈ اور کسان ترقیاتی تنظیم کے زیرِ اہتمام ملتان کے علاقے نواب پور میں سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی امدادی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیلاب متاثرین میں مختلف اشیاء تقسیم کی گئیں۔واضح رہے کہ سید علی قاسم گیلانی کی درخواست پر ان فلاحی اداروں نے 300 خاندانوں میں اشیائے ضروریہ، خواتین کے لیے خصوصی کٹس اور راشن بیگز تقسیم کیے۔پاکستان غربت مٹاؤ فنڈ اور کسان ترقیاتی تنظیم نے مزید 1500 سیلاب متاثرہ خاندانوں تک امداد پہنچانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات