راولپنڈی کی مقامی عدالت، دو منشیات سپلائرز کو مجموعی طور پر 19 سال قید اور 2 لاکھ 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا

ہفتہ 13 ستمبر 2025 20:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے دو منشیات سپلائرز کو مجموعی طور پر 19 سال قید اور 2 لاکھ 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ معزز عدالت کے جج نے منشیات فروش قیصر نصیر کو 10 سال قید اور ایک لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ مجرم کو پیرودھائی پولیس نے ستمبر 2023 میں ایک کلو 440 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

اسی طرح مجرم واحد ثمر کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ اس سے ایک کلو 230 گرام چرس برآمد ہوئی تھی جس پر نیو ٹاؤن پولیس نے اپریل 2022 میں گرفتار کیا تھا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :