قلعہ عبداللہ ،لاپتہ ہونے والے شخص کی نعش قبضے میں لے لی

ہفتہ 13 ستمبر 2025 20:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)قلعہ عبداللہ سے لاپتہ ہونے والے شخص کی نعش قبضے میں لے لی۔لیویز کے مطابق گزشتہ رات لیویز کو اطلاع ملی تھی کہ کوژ ک کے مقام پرایک گاڑی کو آگ لگی ہوئی ہے جب لیویز موقع پر پہنچی تو جلتی ہوئی گاڑی کے ساتھ ایک شخص کی بوری بند نعش ملی جسے قبضے میں لیکرہسپتال پہنچایا گیا جس کی شناخت احمد اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو 6ستمبر کو قلعہ عبداللہ سے لاپتہ ہوا تھا۔

(جاری ہے)

لیویز نے نعش ضروری کارورائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی اور مزید کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :