پنجاب فوڈاتھارٹی کا جعلی شہد بنانے والے مافیا کیخلاف آپریشن ، 500لٹر گلوکوز، 93لٹر شہد، 80کلو چینی، 1من سے زائد شیرہ، سلنڈر وزن کانٹا اور ٹین ضبط

ہفتہ 13 ستمبر 2025 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) پنجاب فوڈاتھارٹی کا جعلی شہد بنانے والے مافیا کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ ڈی جی کی ہدایت پر بادامی باغ میں جعلی شہد بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مارا گیا اور 500لٹر گلوکوز، 93لٹر شہد، 80کلو چینی، 1من سے زائد شیرہ، سلنڈر وزن کانٹا اور ٹین ضبط کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کھلے رنگوں اور کیمیکلز سے جعلی شہد تیار کیا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

جعلی شہد میں چینی، گلوکوز سیرپ اور پھولوں کی پتیاں بھی شامل کی جا رہی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ویجیلینس ٹیم نے ریکی کر کے یونٹ کا پتہ لگایا، ناقص شہد کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔شہد میں کیمیکلز اور مصنوعی اجزا کی ملاوٹ گھنانا فعل ہے۔خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔عوام سے گزارش ہے کہ صحت دشمن عناصر کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کو 1223ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :